نئی دہلی۔9مارچ (اے پی پی):بھارت کی ریاست کرناٹک میں اسرائیلی خاتون سیاح اور ہوم سٹے آپریٹر کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا اور اس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ خواتین تین …
بھارت،کرناٹک میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی

مزید خبریں
نئی دہلی۔9مارچ (اے پی پی):بھارت کی ریاست کرناٹک میں اسرائیلی خاتون سیاح اور ہوم سٹے آپریٹر کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا اور اس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ خواتین تین اور سیاحوں کے ہمراہ بینگلورو شہر سے 350 کلومیٹر فاصلے پر واقع کوپال میں ایک جھیل کے کنارے موجود تھیں۔ملزمان نے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ان کے ساتھ تین سیاحوں کو جھیل میں دھکیل دیا تھا۔نہر میں گرائے جانے والے امریکی سیاح ڈینیئل اور مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے پنکج تیر کر نکلنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ اڑیسہ کے بیباش ڈوب گئے۔
ڈوب جانے والے انڈین سیاح کی لاش سنیچر کو ملی ہے۔کوپال کے سپرنٹنڈنٹ پولیس رام ایل اراسدی نے بتایا کہ ’تین میں سے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ تیسرے کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ایس پی رام ایل اراسدی نے مزید بتایا کہ پانچ افراد (جن میں دو خواتین اور تین مرد تھے) پر سناپور کے قریب حملہ کیا گیا۔ ان میں سے دو غیرملکی تھے، ایک کا تعلق امریکا جبکہ دوسری خاتون اسرائیل سے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
خاتون نے اپنی درخواست میں کہا کہ ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اور ملزمان نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ریپ، اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کیس کی تحقیقات دو خصوصی ٹیمیں کر رہی ہیں۔







