بھارت، آتش بازی کے کارخانے میں دھماکے سے اموات 25 ہو گئیں

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈومیں آتش بازی کے کارخانے میں ہونے والے دھماکے سے اموات بڑھ کر 25 ہو گئی ہیں۔ شنہوا کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے اندرہوا ۔

نئی دہلی۔21اپریل (اے پی پی):بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈومیں آتش بازی کے کارخانے میں ہونے والے دھماکے سے اموات بڑھ کر 25 ہو گئی ہیں۔ شنہوا کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے اندرہوا ۔ حکام نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کے دوران ایک اور دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے، جن میں آٹھ پولیس اہلکار اور چار فائر فائٹرز شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ مزدور، جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں کے جسم تقریباً 60 فیصد جھلس گئے ہیں۔