وزارت مذہبی امور کی درخواست پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ملک بھر کے علاقائی پاسپورٹ دفاتر کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ حج 2027 کے خواہش مند عازمین کرام کے پاسپورٹ کی تجدید اور اجرا کو ترجیحی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔
حج 2027 کے خواہش مند عازمین کرام کے پاسپورٹ کی تجدید اور اجرا کو ترجیحی بنیادپر یقینی بنایا جائے، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کی درخواست پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ملک بھر کے علاقائی پاسپورٹ دفاتر کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ حج 2027 کے خواہش مند عازمین کرام کے پاسپورٹ کی تجدید اور اجرا کو ترجیحی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں کہا کہ حج 2027 کی تیاریوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے حج 2027 کے خواہشمند افراد کو ترجیحی بنیاد پر پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جاری ہدایات کے مطابق ایسے درخواست گزار جن کے پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 سے قبل ختم ہو رہی ہے، انہیں فوری طور پر پاسپورٹ کی تجدید کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ حج رجسٹریشن اور آئندہ مراحل بروقت مکمل کر سکیں، اس اقدام کا مقصد پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر کے باعث کسی بھی شہری کو حج 2027 کے عمل سے محروم ہونے سے بچانا ہے۔
وزارت مذہبی امور پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ حج 2027 کی رجسٹریشن لازمی ہے جبکہ حتمی درخواست جمع کرانے کے مرحلے پر کارآمد پاکستانی پاسپورٹ ضروری ہوگا۔ وزارت نے تمام خواہش مند عازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سفری دستاویزات کی بروقت تجدید کرائیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ آفس نے اندرون اور بیرون ملک اپنے فیلڈ دفاتر کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ حج کے خواہش مند افراد کی درخواستوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور انہیں ترجیحی بنیاد پر سہولت فراہم کی جائے تاکہ حج 2027 کی رجسٹریشن اور دیگر انتظامی مراحل بلا تعطل مکمل ہو سکیں۔








