وافی انرجی کی سرپرستی میں ورلڈ سٹارٹ اپ چیمپئن شپ کا علاقائی مرحلہ، 300 طلبہ کی شرکت

وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ نے اپنے فلیگ شپ سماجی سرمایہ کاری پروگرام ’’تعمیر‘‘کے تحت این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ورلڈ سٹارٹ اپ چیمپئن شپ 2026 کے علاقائی مرحلے کی سپانسرشپ کی۔

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ نے اپنے فلیگ شپ سماجی سرمایہ کاری پروگرام ’’تعمیر‘‘کے تحت این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ورلڈ سٹارٹ اپ چیمپئن شپ 2026 کے علاقائی مرحلے کی سپانسرشپ کی۔ یہ بین الاقوامی کاروباری مقابلہ اور نمائش ہر سال منعقد کی جاتی ہے، جس کا مقصد طلبہ اور جدت پسند نوجوانوں کو اپنے کاروباری خیالات کو کامیاب اور پائیدار کاروبار میں تبدیل کرنے کے لیے مزید مواقع اور ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔منگل کو جاری بیان کے مطابق اس علاقائی مقابلے میں سندھ بھر کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر نوجوان کاروباری افراد کو اپنے کاروباری خیالات پیش کرنے، صنعتی ماہرین سے روابط استوار کرنے، ماہرین کی آراء حاصل کرنے اور قومی سطح کے مقابلے میں رسائی کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا۔ یہ شراکت وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے اُس وسیع تر وژن کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت وہ پاکستان کے نوجوانوں اور اُن کے جدت پر مبنی خیالات میں سرمایہ کاری کا عزم رکھتی ہے جو دیرپا اور مثبت اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔پاکستان کا کاروباری اور سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور ایسے اقدامات جو جامعات، صنعت ،اور ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں کے درمیان موثر روابط قائم کرتے ہیں، تخلیقی خیالات کو پائیدار اور کامیاب کاروباری اداروں میں تبدیل کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کارپوریٹ اینڈ گورنمنٹ، عمران قریشی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کاروباری افراد کے پاس ایسے خیالات، عزم اور صلاحیت موجود ہے جو ملک کو درپیش کئی اہم چیلنجز کا مؤثر حل پیش کر سکتی ہے۔ وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ میں ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارمز اور مواقع فراہم کیے جائیں، جہاں وہ اپنے جدید تصورات کو پائیدار اور کامیاب کاروبار میں تبدیل سکیں۔ این ای ڈی یونیورسٹی اور سی پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری اسی وژن کی عکاسی کرتی ہے کہ آج کے جدت پسند نوجوان پر سرمایہ کاری کرنا درحقیقت پاکستان کے معاشی مستقبل میں سرمایہ کاری کے مترادف ہے۔

وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ملک میں اپنی سرمایہ کاری اور ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے اپنے ’’تعمیر‘‘ پروگرام کے ذریعے نوجوان کاروباری افراد کو بااختیار بنا رہا ہے، تاکہ وہ نئے کاروبار قائم کریں، روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں اور ایسے مؤثر حل متعارف کرائیں جو ایک مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر میں معاون ثابت ہوں۔