بھارتی افواج بدترین مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کودبانے میں ناکام ہو چکی ہیں، مشعال ملک

راولپنڈی ۔ 28 جنوری (اے پی پی)چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی افواج انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کودبانے میں ناکام ہو چکی ہیں، کشمیری عوام کے صبر کی بدولت آج پوری دنیا کے سامنے نام نہادسیکولر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنا حق آزادی …

راولپنڈی ۔ 28 جنوری (اے پی پی)چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی افواج انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کودبانے میں ناکام ہو چکی ہیں، کشمیری عوام کے صبر کی بدولت آج پوری دنیا کے سامنے نام نہادسیکولر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنا حق آزادی حاصل کر لیں گے -یہ بات انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں کشمیری ڈے کے حوالے سے منعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی – نمائش میںکشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر مبنی ایک سو سے زائد تاریخی اور نئی تصاویر رکھی گئی ہیں- ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد، ناہید منظور ، مصوروں ،مقامی فنکاروں اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی -مشال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنماءیاسین ملک پر مقبوضہ کشمیر میں جیل کے اندر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے اور انہیں اسی جیل میں قید کیا گیا ہے جس میں حریت پسندوں مقبول بٹ اور افضل گرو کو پھانسی دی گئی تھی – انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کی بد دعا¶ں کا نتیجہ ہے کہ شہریت کے متنازعہ قانون کی وجہ سے پورے بھارت میں آگ لگ چکی ہے اور ہر ریاست کے عوام مودی سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں – انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کشمیر کاز کے لئے کئے گئے پاکستان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاکستانیوں کے دل مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بھارتی ظلم و جبر ان سے حق خود ارادیت کبھی نہیں چھین سکتا- انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پوری عالمی برادری کے لئے ایک امتحان ہے اور کشمیر ایشو اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی خطے کے امن کو دا¶ پہ لگا سکتی ہے -ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کی آگاہی کے لئے آرٹس کونسل نے تصویری نمائشوں اور ثقافتی پروگرا موں کا انعقاد کرکے کلیدی کردار ادا کیا ہے- انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم کی موجود لہر کے خلاف پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کے لئے پوٹھوہار کے خطہ کے فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کیا ہے –