بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ ۔ 27 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے گزشتہ روز کئی سفارتکاروں اور اقوام متحدہ کے حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی بھارتی طیاروں کی خلاف ورزی اور جارحیت سے آگاہ کیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے انتہائی اہم پیغام بڑے واضح انداز میں پیش کرتے ہوئے انہوں …

اقوام متحدہ ۔ 27 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے گزشتہ روز کئی سفارتکاروں اور اقوام متحدہ کے حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی بھارتی طیاروں کی خلاف ورزی اور جارحیت سے آگاہ کیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے انتہائی اہم پیغام بڑے واضح انداز میں پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان جواب دے گا تاہم اس حوالے سے وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی حالات کشیدہ ہونے کے باوجود بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے حوالے سے بی بی سی ریڈیو کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ 14 فروری کے پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمرا ن خان نے قابل عمل شہادت پر تحقیقات کی پیش کش کی تھی اس کے علاوہ وزیر اعظم نے مذاکرات کی بھی دعوت دی لیکن بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پرحملہ کیا جو عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے اس اقدام سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو سنگین خطرات درپیش ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ممالک کا رد عمل کیا ہوگا یہ ان پر منحصر ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن وسلامتی کی بات کی ہے اور مسائل کا خاتمہ مذاکرات سے چاہتا ہے لیکن اس حوالے سے بھارت کا رویہ پریشان کن ہے۔ انہوں نے جیش محمد کا کیمپ تباہ کرنے کے حوالے سے بھارتی دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی سفیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں پر تشدد واقعات کی بنیادی وجہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مسلسل نفی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط کو ان کے دفتر پہنچا دیا گیا ہے کیونکہ اس وقت وہ سفرمیں تھے۔ اسی طرح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کے علاوہ دیگر سفارتی حلقوں تک بھی پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی درخواست پر اس خط کو سکیورٹی کونسل کی دستاویز کے طور پر تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستانی سفیر نے اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے سفارتکاروں سے بھی ملاقات کی اور بھارتی اقدام کی مذمت کے حوالے سے پاکستان کا مو¿قف ان تک پہنچایا۔ وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے وزیر خارجہ (بدھ) کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے فون پر گفتگو کریں گے۔ ملیحہ لودھی نے کہاکہ ہم اس بات کا انتظار کریں گے کہ سیکرٹری جنرل کس طرح قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے کے امن و سلامتی کو متاثر ہونے سے بچاتے ہیں۔ ہم نے عالمی برادری کو بتا دیا ہے کہ بھارت کی دراندازی اور جارحیت سے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی جارحیت اور جارحانہ رویہ کے بعد اب ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے ار ہم اپنی مرضی کے مطابق اس کے جواب کے لئے وقت اور جگہ کا انتخاب کریں گے۔ میڈیا کے سوالات کے جواب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نافذ کرنا چاہتا ہے اور اگر اس کو روکانہ گیا تو دنیا بھر میں جنگل کاقانون لاگو ہو سکتا ہے۔ جیش محمد اور دیگر گروپوں کے بارے میں پاکستانی سفیر نے کہاکہ ان پر پاکستان میں پابندی ہے اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان از خود دہشت گردی سے شدید متاثر ملک ہے۔

Leave a Reply