ویلنگٹن ۔20نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز گلین فلپس نے بھارت کے خلاف کیلنڈر ایئر میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریاں سکور کرکے تاریخ رقم کردی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق گلین فلپس بھارت کے خلاف یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔گلین فلپس نے ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز …
بھارتی بولرز کو ناکوں چنے چبوانے والے گلین فلپس نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا

مزید خبریں
ویلنگٹن ۔20نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز گلین فلپس نے بھارت کے خلاف کیلنڈر ایئر میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریاں سکور کرکے تاریخ رقم کردی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق گلین فلپس بھارت کے خلاف یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔گلین فلپس نے ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
اس سے قبل انہوں نے 18 جنوری 2026 کو اندور میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 106 رنز بنائے تھے جبکہ 30 اکتوبر کو آکلینڈ میں ٹی ٹونٹی میچ کے دوران صرف 49 گیندوں پر 107 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔اس طرح گلین فلپس ایک ہی سال میں کسی ایک حریف کے خلاف تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔فلپس نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز بھی بن گئے جنہوں نے کسی ایک ٹیم کے خلاف تینوں فارمیٹس میں سنچریاں سکور کیں۔







