بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں انٹرنیشل کورٹ آف جسٹس کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں، کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم کی سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم نے کہا ہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں انٹرنیشل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں، کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں وزارت قانون انصاف میں سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے عہدیداران …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم نے کہا ہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں انٹرنیشل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں، کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں وزارت قانون انصاف میں سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو میں کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ملک کی سیاسی ایلیٹ نے اس ملک کو کھایا ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ جبری گمشدگی کا معاملہ سنگین ہے، یقین سے کہتا ہوں کہ جبری گمشدگیوں میں ریاستی ادارے ملوث نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فیٹف پر قانون سازی کیلئے ہر روز اپوزیشن سے بات کرتا ہوں، اس حوالے سے قانون سازی آئین کے مطابق ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف ایک بار وفاقی وزیر قانون بننا چاہتا تھا، استعفوں کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے زبردستی عہدہ واپس دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم صرف پاکستان کا مفاد دیکھتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ہی ہماری واحد سیاسی جماعت ہے، ایم کیو ایم لندن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

مزید خبریں