سرینگر ۔ 23 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی حکومت کی طرف سے غیر ملکی صحافیوں پرمقبوضہ علاقے میں داخلے پر پابندی کو غیر منصفانہ اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ان ہتھکنڈوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم پر پردہ نہیں ڈال سکتا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان …
بھارتی حکومت کی طرف سے غیر ملکی صحافیوں پرمقبوضہ علاقے میں داخلے پر پابندی غیر منصفانہ اور آمرانہ ہے، حریت کانفرنس

مزید خبریں
سرینگر ۔ 23 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی حکومت کی طرف سے غیر ملکی صحافیوں پرمقبوضہ علاقے میں داخلے پر پابندی کو غیر منصفانہ اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ان ہتھکنڈوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم پر پردہ نہیں ڈال سکتا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںبھارتی حکومت کی طرف سے غیر ملکی صحافیو ںکو مقبوضہ کشمیر آنے سے روکنے کو نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جارہے ظلم و جبر کی پردہ پوشی کرنے کی ایک ناکام کوشش قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت کے اس طرز عمل سے ہمارا یہ دعویٰ درست ثابت ہو جاتا ہے کہ ایک طرف تو بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں قتل و غارت گری جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری طرف عالمی برادری کی نظروںسے انہیں چھپانے اور اپنی فورسز کے سیاہ کارناموںپر پردہ ڈالنے کیلئے صحافیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کی نقل و حرکت اور ان واقعات کو منظر عام پر لانے پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں ۔








