اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے 17 مئی کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں بیگناہ شہری شدید زخمی ہو گیا تھا۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق …
بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے 17 مئی کو کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے 17 مئی کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں بیگناہ شہری شدید زخمی ہو گیا تھا۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 17 مئی کو بلااشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ بھارتی سینئر سفارتکار کے حوالہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس، انسانی عظمت و وقار، عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے صریحاً منافی ہے۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کا نتیجہ سٹریٹجک غلطی کی صورت نکل سکتا ہے۔ بھارت نے رواں سال کے دوران 1081 مرتبہ بلااشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے عالمی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003ءکے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ان واقعات کی تحقیقات کرائے، بھارتی فوج کو جنگ بندی کے احترام کا حکم دے، ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر اس کی روح کے مطابق امن برقرار رکھے۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین (یو این ایم او جی آئی پی) کو اپنا کردارادا کرنے کی اجازت دے۔









