سرینگر ۔ 7 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 35۔ اے کی منسوخی کی غرض سے دائر عرضداشت کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کئے جانے کے باوجود جموںو کشمیر کے مستقل اور پشتینی باشندگی سے متعلق قانون سے کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ …
بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے دفعہ 35اے کی منسوخی کیلئے دائر عرضداشت کی سماعت ملتوی کئے جانے کے باوجود احتجاج جاری رہے گا،مشترکہ حریت قیادت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 7 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 35۔ اے کی منسوخی کی غرض سے دائر عرضداشت کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کئے جانے کے باوجود جموںو کشمیر کے مستقل اور پشتینی باشندگی سے متعلق قانون سے کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاجی پروگرام جاری رہے گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅںنے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ سپریم کورٹ کی طرف سے سماعت چند ہفتوں کیلئے موخر کرنے سے عدالت کے ارادوں کاعندیہ ملتا ہے جس نے آر ایس ایس کی پشت پناہی والی ان درخواستوں کو سماعت کےلئے منظور کیا ہے اور آر ایس ایس کا کشمیر سے متعلق ایجنڈا جانا پہچانا ہے۔








