پیرس۔2اگست (اے پی پی):بھارتی نامور شٹلر سٹار پسرلا وینکٹا سندھو پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئی ۔چین کی نامور بیڈمنٹن سٹار ہی بنجیاؤ نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں بھارتی پسرلا وینکٹا سندھو کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں بیڈمنٹن ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے …
بھارتی شٹلرپسرلا وینکٹا سندھو کا پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ایونٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں سفر تمام

مزید خبریں
پیرس۔2اگست (اے پی پی):بھارتی نامور شٹلر سٹار پسرلا وینکٹا سندھو پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئی ۔چین کی نامور بیڈمنٹن سٹار ہی بنجیاؤ نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں بھارتی پسرلا وینکٹا سندھو کو شکست دی۔
پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں بیڈمنٹن ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ بیڈمنٹن کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں چین کی نامور بیڈمنٹن سٹار ہی بنجیاؤ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بھارتی نامور شٹلر سٹار پسرلا وینکٹا سندھو کو 0-2 سیٹس سے شکست دی۔چین کی نامور بیڈمنٹن سٹار ہی بنجیاؤ کی فتح کا سکور 19-21 اور 14-21تھا۔








