بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا پریس کانفرنس کے دوران کنٹرول لائن سے مبینہ سرجیکل سٹرائیکس بارے سوال کے جواب دینے سے انکار

نئی دہلی۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا نے پریس کانفرنس کے دوران کنٹرول لائن سے مبینہ سرجیکل سٹرائیکس بارے سوال کے جواب دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ بھارت کے پاس چین اور پاکستان کے ساتھ بیک وقت جنگ کے لئے لڑاکا طیاروں کی کمی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 8اکتوبر کو منائے جانے والے یوم فضائیہ …

نئی دہلی۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا نے پریس کانفرنس کے دوران کنٹرول لائن سے مبینہ سرجیکل سٹرائیکس بارے سوال کے جواب دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ بھارت کے پاس چین اور پاکستان کے ساتھ بیک وقت جنگ کے لئے لڑاکا طیاروں کی کمی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 8اکتوبر کو منائے جانے والے یوم فضائیہ کے حوالہ سے سالانہ پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے کنٹرول لائن پر مبینہ بھارتی سرجیکل سٹرائیکس کے دعوﺅں بارے پوچھا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر جواب دینے سے انکار کردیا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے ۔ اس سوال کے جواب میں ،کہ کیا بھارتی فضائیہ دو محاذوں پر جنگ کے لئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور چین کے خلاف دو محاذوں پر بیک وقت جنگ کے لئے لڑاکا طیاروں کے 42 سکواڈرنز کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت ہمارے پاس لڑاکا طیاروں کے صرف 33 سکواڈرن موجود ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply