بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ما ہ کے دوران21کشمیریوں کو شہیدکیا

سرینگر ۔ یکم اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں 4 لڑکوںاورایک خاتون سمیت21 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ اس دوران پر امن مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک شہری کے شہید ہونے سے ایک خاتون بےوہ ہوگئی ۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرےن کے خلاف پےلٹ …

سرینگر ۔ یکم اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں 4 لڑکوںاورایک خاتون سمیت21 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ اس دوران پر امن مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک شہری کے شہید ہونے سے ایک خاتون بےوہ ہوگئی ۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرےن کے خلاف پےلٹ گن اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشےانہ استعمال کرکے 310افراد کوشدید زخمی کر دیا جبکہ169 حرےت رہنماﺅں، کارکنوںاورنوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ46 مکانوںکو تباہ کیا۔

مزید خبریں