بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ اور کیرالہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ،آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ اور کیرالہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون شہید ، ایک زخمی ہو گئیں، پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرکے بھارتی توپیں خاموش کرا دیں، آئی ایس پی آر راولپنڈی ۔ 7 اگست (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ اور کیرالہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید …

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ اور کیرالہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون شہید ، ایک زخمی ہو گئیں، پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرکے بھارتی توپیں خاموش کرا دیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 7 اگست (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ اور کیرالہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ ایک زخمی ہو گئیں۔ پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرکے بھارتی توپیں خاموش کرا دیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ اور کیرالہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے کیرالہ سیکٹر میں خاتون شہید جبکہ کھوئی رٹہ سیکٹر میں ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Leave a Reply