بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی ہندوتوا نظریہ کےخبط کی عکاس ہے، شہریار آفریدی

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہاہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی ہندوتوا نظریہ کےخبط کی عکاس ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹروں پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہےیہ ہندوتوا دور کے دیوانے پن کا عکس …

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہاہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی ہندوتوا نظریہ کےخبط کی عکاس ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹروں پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہےیہ ہندوتوا دور کے دیوانے پن کا عکس ہے،پاک فوج اس کا بھوپر جواب دے رہی ہے،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے دو پاکستانی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی سے لانس نائیک طارق اور سپاہی ظروف نے جام شہادت نوش کیا۔