بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی اور جندوٹ سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی اور جندوٹ سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں 50سالہ خاتون شہید جبکہ 4سالہ بچی سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے دوران بھاری ہتھیار بشمول مارٹرز استعمال …

راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی اور جندوٹ سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں 50سالہ خاتون شہید جبکہ 4سالہ بچی سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے دوران بھاری ہتھیار بشمول مارٹرز استعمال کئے گئے ہیں، زخمی ہونے والے افراد کو قریبی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔