سعودی وزیر توانائی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور انرجی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر توانائی، صنعت و معدنی وسائل شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ریاض میں عراق کے وزیر خزانہ فالح ساری عبد اشی اور وزیر پیٹرولیم باسم محمد خضیر العبادی نے ملاقات کی

ریاض ۔22اگست (اے پی پی):سعودی وزیر توانائی، صنعت و معدنی وسائل شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ریاض میں عراق کے وزیر خزانہ فالح ساری عبد اشی اور وزیر پیٹرولیم باسم محمد خضیر العبادی نے ملاقات کی۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور عراق کے باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیاخطے کی حالیہ صورتحال، انرجی سکیورٹی اور توانائی کی سپلائی کے استحکام کے حوالے سے کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔