ترکیہ نے اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان ترکیہ کے وزیرِ انصاف اَکِن گُرلک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا
ترکیہ کے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہُو کے وارنٹِ گرفتاری جاری

مزید خبریں
انقرہ ۔22اگست (اے پی پی):ترکیہ نے اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان ترکیہ کے وزیرِ انصاف اَکِن گُرلک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ وارنٹ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ایک بحری قافلے کو روکنے کے معاملے کی تحقیقات کے حصے کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔اَکِن گُرلک نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں مزید کہا کہ ہم اس خیال کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں کہ غزہ میں نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا نیتن یاہو کی حکومت قانون سے بالاتر ہے اور اسے اپنے اعمال کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔’ہم غزہ میں کیے جانے والے جرائم کو چُھپانے یا اُن کے ذمہ داروں کو سزا سے بچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم قومی اور بین الاقوامی قانون کے تحت حاصل تمام ممکنہ قانونی اقدامات اٹھائیں گے۔ترکیہ کے وزیرِ انصاف نے مزید کہا کہ ’ترکیہ فلسطین کے عوام، مظلوموں اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔اَکِن گُرلک کا کہنا تھا کہ ترکیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اس عزم کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کرے گا کہ انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کے سامنے جواب دہ بنایا جائے۔







