راولپنڈی ۔ 18 مئی (اے پی پی) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے جیجوٹ گاﺅں سے تعلق رکھنے والا شہری شدید زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ )آئی ایس پی آر( کے مطابق بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کے دوران بھاری گولہ بارود اور …
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹرمیں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ،بھاری گولہ بارود اور خودکار ہتھیار استعمال کیا،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 18 مئی (اے پی پی) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے جیجوٹ گاﺅں سے تعلق رکھنے والا شہری شدید زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ )آئی ایس پی آر( کے مطابق بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کے دوران بھاری گولہ بارود اور خودکار ہتھیار استعمال کیا۔ زخمی ہونے والے شہری کو قریبی صحت مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔









