بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے تین جوان شہید پاکستانی فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور کئی بنکرز تباہ ہو گئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 15 اگست (اے پی پی) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے تین جوان شہید اور پاکستانی فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور کئی بنکرز تباہ ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی …

راولپنڈی ۔ 15 اگست (اے پی پی) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے تین جوان شہید اور پاکستانی فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور کئی بنکرز تباہ ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی بدترین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش کے طور پر کنٹرول لائن پر فائرنگ میں شدت لائی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین پاکستانی جوان شہید ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔ پاکستانی فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے نتیجہ میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ کئی بنکرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

مزید خبریں