سرینگر ۔ 4 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیلورہ میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ان نوجوانوں کی شہادت سے گزشتہ تین …
بھارتی فوج کے ہاتھوں ضلع شوپیاں میں پانچ کشمیری نوجوان شہید

مزید خبریں
سرینگر ۔ 4 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیلورہ میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ان نوجوانوں کی شہادت سے گزشتہ تین روز کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ فوجیوں نے گزشتہ روزسوپور کے علاقے دھرسو میں 2 جبکہ جمعرات کے روز کپواڑہ کے علاقے لولاب میں 2 نوجوانوں کو محاصروں اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیاتھا۔








