ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کر دیئے۔ بدھ کو ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا کا ضلع بھرمیں کریک ڈاون جاری ہے
ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں،گراں فروشی پر جرمانے عائد

مزید خبریں
لاہور۔30ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کر دیئے۔ بدھ کو ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا کا ضلع بھرمیں کریک ڈاون جاری ہے،گزشتہ24 گھنٹوں میں ضلع لاہور میں1999 انسپکشنز،اوور چارجنگ پر 60 چالان،2 لاکھ8 ہزار روپے جرمانہ،مسلسل خلاف ورزیوں پر4 املاک سربمہر،2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تحصیل علامہ اقبال ٹاون میں 309 انسپکشنز،9 چالان،29 ہزار جرمانہ، 3 دکانیں سیل،تحصیل کینٹ میں 234 انسپکشنز،2 چالان،2 ہزار جرمانہ،2 گرفتاریاں ، تحصیل سٹی میں219 انسپکشنز،3 چالان، 30 ہزار جرمانہ، تحصیل صدر میں 134 انسپکشنز،تحصیل ماڈل ٹاون میں 214 انسپکشنز،10 چالان، 25 ہزار500 روپے جرمانہ،تحصیل نشتر میں109 انسپکشنز، 4 چالان
11 ہزار جرمانہ،1 دکان سیل،تحصیل رائیونڈ میں258 انسپکشنز،12 چالان،76 ہزار جرمانہ،تحصیل راوی ٹاون میں66 انسپکشنز، 11 چالان،29 ہزار جرمانہ، تحصیل واہگہ میں 169 انسپکشنز،تحصیل شالیمار میں 287 انسپکشنز،9 چالان،5 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے پھلوں،سبزیوں کی64 اور چکن کی 45 انسپکشنز پر5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا ہے کہ گرانفروشی اور منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،مقررہ قیمتوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فیلڈ میں متحرک رہیں،روزانہ رپورٹ پیش کریں،مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری رہے گی۔







