سرینگر ۔ 08جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع پلوامہ کے علاقوں بامنو اور کاکہ پورہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی اطلاعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس بارے تحقیقات کی اپیل کی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں …
بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر سید علی گیلانی کا اظہار تشویش، عالمی برادری سے تحقیقات کی اپیل

مزید خبریں
سرینگر ۔ 08جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع پلوامہ کے علاقوں بامنو اور کاکہ پورہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی اطلاعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس بارے تحقیقات کی اپیل کی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کا منصوبہ بندی سے قتل عام کررہی ہیں اور اب کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعے سے ان کی لاشوں کو ناقابل شناخت بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔








