اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا دن دور نہیں،پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے،کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ شہدائے کشمیرکی لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے۔شہدائے13جولائی 1931 آج کی تحریک آزادی کے آبائواجداد تھے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ آزادی کی خاطر کشمیری نسل در نسل قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری ہندوتوا حکومت کی ان کی شناخت کے خاتمے کی سازش کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔
بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا دن دور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کےشہدا نے حق خودارادیت کی جدوجہدکوتازہ کیا۔ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔ پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔