بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت سے کرتار پور راہداری کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):بھارتی ناظم الامور گورو ایلو وآلہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت سے کرتار پور راہداری کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا۔متروکہ وقف املاک کے پروجیکٹ مینجمنٹ کمیٹی کی معاونت کے لیے ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ بے بنیاد بھارتی پروپیگنڈا پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی بھی مسترد کر چکی ہے۔ترجمان نے کہا کہ گوردوارہ دربار صاحب پراجیکٹ منجمنٹ کمیٹی کو دینے میں کوئی صداقت نہیں۔بھارتی پروپیگنڈا سکھ برادری کے مفاد اور راہداری کیخلاف ہے۔ عالمی برادری کرتار پور صاحب منصوبے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ پروپیگنڈا کا مقصد اقلیتوں کے انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔ پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی گوردواروں پر رسومات کی ذمہ دار ہے۔ متروکہ وقف املاک کے تحت پروجیکٹ مینجمنٹ کمیٹی کی معاونت کے لیے ہے۔ گوردوارہ دربار صاحب پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کمیٹی کو دینے میں کوئی صداقت نہیں۔ دنیا بھر سے سکھ برادری کرتار پور صاحب منصوبے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔