اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بھارت میں ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پر نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں نریندرا مودی نے کہا کہ وہ ہمیشہ خطے میں امن اور ترقی کو ترجیح دیتے …
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا پاکستانی ہم منصب عمران خان کے نام سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اظہار تشکر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بھارت میں ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پر نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں نریندرا مودی نے کہا کہ وہ ہمیشہ خطے میں امن اور ترقی کو ترجیح دیتے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو بھارت میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی اور اتحادیوں کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی ایشیاءکی خوشحالی، ترقی اور امن کےلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔








