جکارتہ ۔22جنوری (اے پی پی):بھارتی بیڈ منٹن سٹار پسرلا وینکٹا سندھواپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے انڈونیشیا ماسٹرز اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بھارتی 30 سالہ پسرلا وینکٹا سندھو نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ڈنمارک کی بیڈ منٹن کھلاڑی لائن ہوج مارک کو شکست دی۔ بی ڈبلیو ایف ورلڈ …
بھارتی پسرلا وینکٹا سندھوانڈونیشیا ماسٹرز اوپن بیڈمنٹن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
جکارتہ ۔22جنوری (اے پی پی):بھارتی بیڈ منٹن سٹار پسرلا وینکٹا سندھواپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے انڈونیشیا ماسٹرز اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بھارتی 30 سالہ پسرلا وینکٹا سندھو نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ڈنمارک کی بیڈ منٹن کھلاڑی لائن ہوج مارک کو شکست دی۔ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر انڈونیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ہیں ۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کےدوسرے رائونڈ میچ میں بھارتی بیڈ منٹن سٹار پسرلا وینکٹا سندھونے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈنمارک کی بیڈ منٹن کھلاڑی لائن ہوج مارک کو سٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے شکست دی۔ ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں بھارتی 30 سالہ پسرلا وینکٹا سندھوکی فتح کا سکور 19-21 اور 18-21 رہا۔بھارتی پسرلا وینکٹا سندھوکا کوارٹر فائنل میں مقابلہ ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ چین کی کھلاڑی چن یوفی سے ہوگا۔








