سرینگر ۔ 27 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو سرینگر میںانکی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں آسیہ اندرابی کو گزشتہ شب انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیاگیا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی پولیس کی ایک پارٹی نے گزشتہ نصف شب کے قریب آسیہ اندرابی کے …
بھارتی پولیس نے آسیہ اندرابی کو گرفتار کرلیا

مزید خبریں
سرینگر ۔ 27 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو سرینگر میںانکی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں آسیہ اندرابی کو گزشتہ شب انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیاگیا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی پولیس کی ایک پارٹی نے گزشتہ نصف شب کے قریب آسیہ اندرابی کے گھرپر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا۔ اس سے قبل آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی استعمار کو طاقت کے زور پر منوانے والوں کو بھی کشمیری عوام غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا ۔انہوںنے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول امیراکدل کی پرنسپل کی طرف سے طلبہ اور عملے کے اراکین کو بھارت مخالف سرگرمیوں میں شرکت کرنے پر انکے نام بھارتی پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں اور جو کوئی بھی اس جبری قبضہ کو منوانے کی کوشش کریگا اسے عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔







