اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرآہلو والہ کو ایک بار پھر دفتر خارجہ میں طلب کرکے بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر گوروف آہلو والہ کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب …
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرآہلو والہ کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرآہلو والہ کو ایک بار پھر دفتر خارجہ میں طلب کرکے بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر گوروف آہلو والہ کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور 16 اگست کو بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ بھارتی فورسز کی جانب سے لیپہ اور بٹل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں دو بےگناہ شہری محمد عزیز اور منیب اور ایک فوجی جوان رمضان شہید ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر شہری آبادی کو مارٹر اور خودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانستہ طور پر شہریوں کو نشانہ بنانا افسوسناک اور انسانی وقار اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔








