بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے چریکوٹ سیکٹر (کہوٹہ،نلہ،پولاس دیہات)میں بھارت کی قابض فورسز کی طرف سے 2ستمبر کو سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں اور اس کے نتیجہ میں پولاس گاﺅں کی 8سالہ بچی مومنہ کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے …

اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے چریکوٹ سیکٹر (کہوٹہ،نلہ،پولاس دیہات)میں بھارت کی قابض فورسز کی طرف سے 2ستمبر کو سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں اور اس کے نتیجہ میں پولاس گاﺅں کی 8سالہ بچی مومنہ کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ان سے شدید احتجاج کیا۔ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک محمد فیصل نے بھار ت پر 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے ،اس معاملے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دیگر واقعات کی تحقیقات کرنے پر زور دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply