اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ہفتہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق 7 اپریل کوکنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سدھن کالونی …
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ہفتہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق 7 اپریل کوکنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سدھن کالونی کی تیس سالہ رودیبہ کوثر دختر محمد خائم شہید جبکہ انکی تین بہنیں زخمی ہوئیں۔ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران اب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر900 سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں،جس کے نتیجے میں اب تک 21 بیگناہ افراد شہید اور90 زخمی ہوئے ہیں۔








