اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دفتر خارجہ کے جنوبی ایشیاءاور سارک ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے …
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستان کی طرف سے ایل او سی پر بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دفتر خارجہ کے جنوبی ایشیاءاور سارک ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور 15 اگست (جمعرات) کو بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی کے لیپہ اور بٹل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی جس میں نائیک تنویر احمد، لانس نائیک تیمور اسلم اور سپاہی محمد رمضان شہید ہو گئے۔








