سرینگر ۔ 26جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں کا سلسلہ جاری ہے اور اس خطے کو سخت غیر یقینی سیاسی صورتحال کا سامنا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں …
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث خطے کو سخت غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے،سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 26جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں کا سلسلہ جاری ہے اور اس خطے کو سخت غیر یقینی سیاسی صورتحال کا سامنا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری بھارت کے جابرانہ اور غیر قانونی تسلط سے آزادی کے لیے ایک پرامن سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں تاہم بھارتی حکمرانوں کی مسلسل ہٹ دھرمی اور جارحانہ طرز عمل کی وجہ سے کشمیری نوجوان ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں کہا کہ کشمیری نوجوان قوم کے بہتر اور روشن مستقبل کیلئے اپنی اٹھی جوانیاں قربان کر رہے ہیں ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عظیم قربانیوں کی قدر کریں اور شہداءکے مشن کو مقصد کے حصول تک ہرقیمت پر جاری رکھیں۔








