بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک شراب خانے میں آگ لگنے سے2 افراد ہلاک اور متعدد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ آگ گزشتہ روز ضلع میسورو میں واقع دو منزلہ شراب خانے میں لگی۔
بھارت ،شراب خانے میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
نئی دہلی۔16جون (اے پی پی):بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک شراب خانے میں آگ لگنے سے2 افراد ہلاک اور متعدد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ آگ گزشتہ روز ضلع میسورو میں واقع دو منزلہ شراب خانے میں لگی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بتایا کہ امدادی کارروائی کے دوران 15 افراد کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ آگ سرکٹ کے باعث لگی۔









