بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے5افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
بھارت ،مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

مزید خبریں
نئی دہلی۔20جولائی (اے پی پی):بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے5افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات کو ضلع مظفر نگر کے حبیب پور گاؤں میں پیش آیا،ہلاک ہونے والوں میں4بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے آئندہ چند روز کے دوران شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں مزید شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔








