بھارت ، نئی دہلی میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک

نئی دہلی ۔28جنوری (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق منگل کو ایک مقامی پولیس اہلکار نے تصدیق کی کہ دہلی میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے کے نیچے سے کم از کم دو لاشیں نکالی گئیں اور 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ ہلاک ہو نے وا لے افراد کی شناخت 7 اور 17 …

نئی دہلی ۔28جنوری (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق منگل کو ایک مقامی پولیس اہلکار نے تصدیق کی کہ دہلی میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے کے نیچے سے کم از کم دو لاشیں نکالی گئیں اور 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

ہلاک ہو نے وا لے افراد کی شناخت 7 اور 17 سال کی لڑکیوں کے طور پر ہوئی ہے۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ زخمی افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کر ایا گیا ہے۔

 

مزید خبریں