ممبئی ۔29جنوری (اے پی پی):بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع میں بھگدڑ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی۔ اے ایف پی کے مطا بق اترپردیش کے پریاگ راج میں ہونے والے کمبھ میلے میں موجود ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابھی تک کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں جن …
بھارت ، کمبھ میلے میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی،درجنوں زخمی

مزید خبریں
ممبئی ۔29جنوری (اے پی پی):بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع میں بھگدڑ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی۔ اے ایف پی کے مطا بق اترپردیش کے پریاگ راج میں ہونے والے کمبھ میلے میں موجود ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابھی تک کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔چھ ہفتوں پر مشتمل یہ میلہ 13 جنوری کو پریاگ راج میں شروع ہوا تھا جس میں بھارت اور دنیا بھر سے 40 کروڑ سے زیادہ عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں۔
کمبھ میلہ جس میں بے شمار عقیدت مند شریک ہوتے ہیں، کے دوران بھگڈر میں کچلنے کے کئی خطرناک واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں اور یہ تازہ ترین واقعہ بھی اسی سلسلے کا حصہ ہے۔مقامی حکومتی عہدیدار آکنکشا رانا نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب ہجوم کو قابو میں رکھنے والی رکاوٹیں ٹوٹ گئیں۔یاتری مالٹی پانڈے نے بتایا کہ وہ دریا میں نہانے کے لیے جا رہے تھے جب بھگدڑ مچ گئی،اچانک ایک ہجوم نے دھکا دینا شروع کر دیا اور بہت سے لوگ کچل گئے۔واضح رہے 1954 میں ایک ہی دن کمبھ میلے کے دوران 400 سے زیادہ افراد کچل کر یا ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔








