بھارت آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کرائسٹ چرچ۔ 26جنوری (اے پی پی) شبمان گل اور ابھیشک شرما کی شاندار بیٹنگ کے بعد باﺅلرز کی نپی تلی باﺅلنگ کی بدولت بھارت نے بنگلہ دیش کو131 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے شبمان گل اور ابھیشک شرما کی …

کرائسٹ چرچ۔ 26جنوری (اے پی پی) شبمان گل اور ابھیشک شرما کی شاندار بیٹنگ کے بعد باﺅلرز کی نپی تلی باﺅلنگ کی بدولت بھارت نے بنگلہ دیش کو131 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے شبمان گل اور ابھیشک شرما کی نصف سنچریوں کی بدولت 49.2 اوورز میں 265 رنز بناکر بنگلہ دیش کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 266 رنز کا ہدف دیا۔

مزید خبریں