بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کے لئے مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے،اسلامی کانفرنس تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کا مطالبہ

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کے لئے کمیشن کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی طرف سے کمیشن کے آزاد جموں و کشمیر کے دورے کے اختتام پر جاری کئے جانے …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کے لئے کمیشن کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی طرف سے کمیشن کے آزاد جموں و کشمیر کے دورے کے اختتام پر جاری کئے جانے والے بیان کے مطابق کمیشن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔ کمیشن نے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیشن کے وفد نے حکومت پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply