اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) صدرآزاد کشمیر صدر سردار مسعود خان نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی صورتحال کا آزادانہ طور پر جائزہ لینے کےلئے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو مقبوضہ علاقہ کا دورہ کرنے کی اجازت دے، اگر مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو انسانی حقوق کے اداروں کو دورے کی اجازت نہ دے کر …
بھارت انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دے، صدرآزاد کشمیر صدر سردار مسعود خان
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) صدرآزاد کشمیر صدر سردار مسعود خان نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی صورتحال کا آزادانہ طور پر جائزہ لینے کےلئے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو مقبوضہ علاقہ کا دورہ کرنے کی اجازت دے، اگر مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو انسانی حقوق کے اداروں کو دورے کی اجازت نہ دے کر بھارت دنیا سے کیا چھپانا چاہتا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ہم کئی عشروں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر اپنی آواز بلند کرتے چلے آ رہے ہیں لیکن اب اقوام متحدہ، برطانیہ اور یورپ کی پارلیمان اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار تنظیمیں اور ادارے بھی وہی بات کر رہے ہیں۔









