اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن پاکستان میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل میچ کل (منگل کو )کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی کے مقام پر …
بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل منگل کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن پاکستان میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل میچ کل (منگل کو )کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی ۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز سٹیو سمتھ لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما تھی جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش،افغانستان،بھارت،نیوزی لینڈ،انگلینڈ ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شامل تھیں ۔ ان 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ پاکستان کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں تھی جو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی ۔تمام 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان،بنگلہ دیش ،بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان،آسٹریلیا،انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو رکھا گیا ۔
تمام آٹھ ٹیموں کے دو گروپس میں سے دو ،دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرنا تھا۔ بھارت ،آسٹریلیا ،جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل میچ کل منگل کو آسٹریلیا ور بھارت کی ٹیمون کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل میچ 5 مارچ کو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔








