اندور۔16جنوری (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 18 جنوری بروز اتوار کو ہولکر کرکٹ سٹیڈیم ،اندور کے مقام پر کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔بھارت نے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں کیوی ٹیم کو 4 وکٹوں سے …
بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میچ اتوارکو کھیلا جائے گا،سیریز 1-1 سے برابر

مزید خبریں
اندور۔16جنوری (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 18 جنوری بروز اتوار کو ہولکر کرکٹ سٹیڈیم ،اندور کے مقام پر کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔بھارت نے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں کیوی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم کیوی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان بھارتی ٹیم کو نہ صرف 7 وکٹوں سے شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے علاوہ 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 18 جنوری کو ہولکر کرکٹ سٹیڈیم ،اندور میں کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم کی قیادت شبمن گل کر یں گے جبکہ کیوی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے۔ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 18جنوری کو ہولکر کرکٹ سٹیڈیم ،اندور میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ناگپور پہنچے گی جہاں پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21جنوری کو کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 جنوری کو رائےپور،تیسرا میچ 25 جنوری کو گوہاٹی ،چوتھا میچ 28 جنوری کو وشاکاپٹنم جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 جنوری کو تھیروواناتھاپورام میں کھیلا جائے گا۔








