رائے پور۔22جنوری (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی -20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعہ کو) شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل سٹیڈیم رائے پورکے مقام پر کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بھارت کو مہمان نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان بھارت نے کیوی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں …
بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5ٹی -20 میچوں کی سیریز کا دوسرامیچ (جمعہ کو) کھیلا جائے گا

مزید خبریں
رائے پور۔22جنوری (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی -20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعہ کو) شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل سٹیڈیم رائے پورکے مقام پر کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بھارت کو مہمان نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان بھارت نے کیوی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 48 رنز سے شکست دی تھی۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مہمان کیوی ٹیم نے میزبان بھارتی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس میں سے ون ڈے سیریز مکمل ہوچکی ہے اور 5ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 جنوری کو رائےپور،تیسرا میچ 25 جنوری کو گوہاٹی ،چوتھا میچ 28 جنوری کو وشاکاپٹنم جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 جنوری کو تھیروواناتھاپورام میں کھیلا جائے گا۔








