بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (اتوار کو ) کھیلا جائے گا

کٹک ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ اتوار کو کٹک کے مقام پر کھیلا جائے گا، میچ ڈے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ کالی آندھی نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے ویسٹ انڈین ٹیم کو 107 رنز سے شکست دیکر حساب چکتا کر دیا۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم مایہ ناز آل راﺅنڈر کیرن پولارڈ کی زیر قیادت ہے ۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ اور سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 دسمبر کو کٹک میں کھیلا جائے گا۔