جمیکا ۔ 05 جولائی (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (کل) جمعرات کو کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائیگا۔ میچ میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم …
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا

مزید خبریں
جمیکا ۔ 05 جولائی (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (کل) جمعرات کو کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائیگا۔ میچ میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ بھارت نے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 105 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 93 رنز سے شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 11 رنز سے شکست دی۔ بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل ہے۔








