نئی دہلی ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بغیر کسی الزام کے گرفتار کیے گئے تمام کشمیریوں کو رہا اور کشمیر میں تمام ذرائع مواصلات مکمل طو ر پر بحال کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت شاخ نے گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران جموں وکشمیر میں مختلف لوگو ں سے بات چیت کے …
بھارت تمام گرفتار کشمیریوں کو رہا اور ذرائع مواصلات مکمل طور پر بحال کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بغیر کسی الزام کے گرفتار کیے گئے تمام کشمیریوں کو رہا اور کشمیر میں تمام ذرائع مواصلات مکمل طو ر پر بحال کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت شاخ نے گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران جموں وکشمیر میں مختلف لوگو ں سے بات چیت کے بعد ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ تاحال جاری ہے اور سیاست دانوں، مختلف کارکنوں حتیٰ کہ بچوں سمیت اختلاف رائے رکھنے والے ہر شخص کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گو کہ کچھ موبائل فون سروسز بحال کر دی گئی ہیں لیکن انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے اور سڑکوںپر پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چل رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مواصلات کی معطلی کے سبب طبی سہولیات تک رسائی بھی شدید طور پر متاثر ہے جبکہ اس سے پریس کی آزادی بھی سلب ہو چکی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لوگوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال اور ان پر دھونس جمانے کے قابض انتظامیہ کے طرز عمل کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رہاہونے والے جس کشمیری سے بھی بات چیت کی اسے بعد میں مارپیٹ، تشدد اور توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ لوگوں نے ایمنسٹی کو یہ بھی بتایا کہ بھارتی فورسز گھروں پر چھاپو ں کے دوران جان بوجھ کرقیمتی گھریلو اشیا اور دیگر املاک کی توڑ پھوڑ اور مکینوں کو ڈرادھمکا رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جن کے اہلخانہ اور نہ ہی انکے وکلا کو انکی گرفتار ی کی وجوہات بتائی گئی ہیں اور نہ ہی انہیں یہ بتایا گیا ہے کہ انکے پیارو ں کو کہاں رکھا گیا ہے۔








