بھارت جموںو کشمیر کی تہذیبی اور ثقافتی شناخت مسخ کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے،میر واعظ عمرفاروق کا عوامی اجتماع سے خطاب

سرینگر ۔ 12 مئی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیںاپنے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق نے کہاہے کہ بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ جموںو کشمیر کے مخصوص سیاسی تشخص ، تہذیبی اور ثقافتی شناخت کو مسخ کرنے کیلئے ہرقسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ نے سرینگر کے علاقے نور باغ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت حکومت اور کٹھ …

سرینگر ۔ 12 مئی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیںاپنے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق نے کہاہے کہ بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ جموںو کشمیر کے مخصوص سیاسی تشخص ، تہذیبی اور ثقافتی شناخت کو مسخ کرنے کیلئے ہرقسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ نے سرینگر کے علاقے نور باغ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت حکومت اور کٹھ پتلی انتظامیہ جموں کشمیر کے انتظامی اور تعلیمی اداروں پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کےلئے ہر حربہ بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت اور کشمیری عوام کا ان اداروں پر حاصل اختیارات کو محدود کیا جاسکے۔انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی حکمرانوں کے شہری اور دیہی علاقوں سے بھارتی فوجی کیمپ اور بنکر ہٹانے کے بلندو بانگ دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply