سرینگر ۔ 06جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں لاگو کیے جانے والے گذز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی )کے خلاف کشمیری تاجروں کے احتجاج کو طاقت کے بل پر کچلنے اور تاجر رہنماﺅں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے …
بھارت جی ایس ٹی کو کشمیریوں کے خلاف اقتصادی جارحیت اورجموںوکشمیر کی مخصوص حیثیت کو متاثر کرنے کیلئے استعمال کرے گا، مشترکہ مزاحمتی قیادت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 06جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں لاگو کیے جانے والے گذز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی )کے خلاف کشمیری تاجروں کے احتجاج کو طاقت کے بل پر کچلنے اور تاجر رہنماﺅں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نہتے کشمیریوں کے خلاف سرکاری ریاستی دہشت گردی کا بھر پور استعمال کر رہی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے جی ایس ٹی کو کشمیری عوام کے خلاف اقتصادی جارحیت اور جموںوکشمیر کی مخصوص پوزیشن اور تنازعہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت تاجروں کے ہر اس اقدام کی حمایت کرے گی جو کشمیری عوام کے مجموعی مفا دمیں ہوگا۔








