بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوںکی پردہ پوشی چاہتا ہے، برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق تنظیموں کو مقبوضہ وادی تک رسائی دینے سے انکار کرکے انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کی پردہ پوشی چاہتا ہے۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے غیر جانبدار انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ وادی تک رسائی دینے …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق تنظیموں کو مقبوضہ وادی تک رسائی دینے سے انکار کرکے انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کی پردہ پوشی چاہتا ہے۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے غیر جانبدار انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ وادی تک رسائی دینے سے انکار سے بھارت درحقیقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالی پر پردہ پوشی کرنا چاہتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت پچھلے ستر برس سے مقبوضہ وادی میں ظلم وستم کا جوبازار گرم کیے ہوئے ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معصوم کشمیری عوام کی نسل کشی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے جس کا اقوام متحدہ کو فوری طور پر نوٹس لیناچائیے ۔

Leave a Reply